کراچی ووٹروں کی گھر گھر تصدیق کیلیے خانہ شماری کا آغاز
خانہ شماری کاکام14 جنوری تک مکمل کرلیاجائے گا،دوسرے مرحلے میں گھرگھرووٹرزفہرستوں کی تصدیق کی جائے گی
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایت پرکراچی میں گھرگھرووٹرزکی تصدیق کیلیے جمعرات کوباقاعدہ آغازکردیاہے۔
پہلے مرحلے میں 11 ہزار 300 تصدیقی عملے نے پانچوںاضلاع میں خانہ شماری کا آغاز کیا اور مختلف اضلاع میں10سے 15فیصدکام مکمل کیا،فوج نے فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کے تحفظ کی پیٹرولنگ کی جبکہ رینجرز اورپولیس اہلکاربھی عملے کے تحفظ کیلیے علاقوں میں تعینات رہے۔الیکشن کمیشن کے عملے نے جمعرات کو 13 ہزار سے زائدشماریاتی بلاکس کادورہ کیا، عملے نے پانچوں اضلاع میں گھرگھرجاکرگھرانہ نمبرکانشان لگایا،خانہ شماری کے فارم میںگھرکے سربراہ کانام اورپتہ لکھااور18سال تک کی عمرکے افرادکے کوائف جمع کیے۔
ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن کے عملے کے تحفظ کیلیے رینجرز اورپولیس علاقے میں موجود رہی جبکہ پاکستان آرمی نے بھی مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کی،کراچی میں197اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز(اے آراوز)نے اسکولوں اورکالجز میں اپنے دفاتر تشکیل دیے ہیں جہاں سے وہ تصدیق کنندہ گان کی نگرانی کررہے ہیں،رینجرزنے بھی اے آراوزکی سطح پر اپنانیٹ ورک تشکیل دیاہے جبکہ پولیس24گھنٹے اے آراوزکے دفاترپرتعینات ہے،خانہ شماری کاکام14 جنوری تک مکمل کرلیاجائیگاجس کے بعدعملہ دوسرے مرحلے کے تحت گھرگھرجاکرانتخابی فرستوںکی تصدیق کاعمل شروع کریگا۔