ٹوئنٹی 20 میں زیادہ رنز افغان اوپنر شہزاد نے کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا
افغان ٹیم نے مختصر فارمیٹ کی سب سے بڑی اننگز کا ایسوسی ایٹ ریکارڈ بھی توڑ دیا
افغان رن مشین محمد شہزاد نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑدیا، آئرلینڈ کے خلاف ففٹی جڑ کر زیادہ ٹوئنٹی 20 رنز میں بھارتی کپتان سے آگے نکل گئے جبکہ افغانستان نے مختصر ترین فارمیٹ کی سب سے بڑی اننگز کا ایسوسی ایٹ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹوئنٹی 20 میں افغانستان کے اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد نے 72 رنز بنائے، اس طرح ان کے 58 ٹوئنٹی 20 میچز میں مجموعی رنز 1779 ہوگئے ہیں جوکہ آل ٹائم لسٹ میں پانچویں نمبر پر جانے والے ویرات کوہلی سے 70 رنز زیادہ ہیں، بھارتی کپتان نے 48 میچز میں 1709 رنز بنائے ہیں۔ اب شہزاد کی نظر تیسرے نمبر پر موجود مارٹن گپٹل پر ہے جن سے وہ صرف 27 رنز پیچھے ہیں۔ اس فہرست میں 2140 رنز کے ساتھ برینڈن میک کولم ٹاپ پر موجود ہیں، سری لنکا کے تلکارتنے دلشان 1889 رنز کے ساتھ دوسرا نمبر سنبھالے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب آئرلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں افغانستان نے 233 رنز بنائے جوکہ کسی بھی ایسوسی ایٹ ٹیم کا مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے، اس سے قبل ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائر 2013 میں آئرش ٹیم نے افغانستان کے خلاف سب سے زیادہ 7 وکٹ پر 225 رنز بنائے تھے۔اس سے پہلے افغان ٹیم کا اس طرز میں بڑا ٹوٹل 6 وکٹ پر 215 تھا جوکہ اس نے گذشتہ برس شارجہ میں زمبابوے کے خلاف اسکور کیا۔ آخری 6 اوورز میں افغانستان نے 104 رنز بنائے جوکہ اس طرز میں کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہیں جبکہ انگلینڈ نے اس سے قبل افغانستان کے ہی خلاف 2012 ورلڈ ٹی 20 میں 87 رنز بنائے تھے۔
علاوہ ازیں آئرلینڈ نے پاورپلے میں 91 رنز بنائے جوکہ اس طرز کے ان اوورز میں دوسرا مشترکہ اسکور ہے، اس سے قبل اتنے ہی اوورز میں اتنے ہی رنز سلہٹ میں آئرش ٹیم کے خلاف ہی بنائے تھے۔ محمد نبی نے ساتویں نمبر پر 89 رنز بنائے، ان سے قبل کسی نے بھی اس فارمیٹ میں نمبر 6 یا اس سے نچلے نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہوئے اتنے رنز نہیں بنائے۔ اس سے پہلے چھٹے نمبر کیمرون وائٹ نے سری لنکا کے خلاف 2010 ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں 85 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔