ایل او سی پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی 4 شہری زخمی
بھارتی فوج نے ایل او سی پر عباس پور کے نواحی گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا
بھارتی فوج نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے صبح سے ہی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے پونچھ سیکٹر عباس پور کے نواحی گاؤں چفاڑ، چری کوٹ اور ککوٹہ کے علاقے بھی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے جن میں 50 سالہ محمد کبیر اور 25 سالہ رابعہ بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی، آئی ایس پی آر
دوسری جانب بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھی موثرجوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔