خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے موثر انداز سے کام کر رہے ہیں مریم نواز
پاکستان میں خواتین کو غربت اور جہالت سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے، مریم نواز
وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو غربت اور جہالت سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے جب کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے موثر انداز سے کام کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں خواتین کے معاشرے میں کردار پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا میں خواتین کا کردار کبھی آسان نہیں رہا، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے موثر انداز سے کام کر رہے ہیں، خواتین کو غربت اور خوف کی فضاء سے نکالنا وقت کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں، پاکستان میں خواتین کو غربت اور جہالت سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے اور خواتین پارلیمنٹرینز معاشرے میں بہت مثبت تبدیلی لا سکتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور محترمہ فاطمہ جناح مسلمانوں کی تاریخ میں خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں جب کہ ملالہ یوسف زئی نوبل انعام حاصل کرنیوالی کم عمر ترین لڑکی ہے اور پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کی زندگی خواتین کے لیے مثال ہے۔ دنیا کی نامور کمپنیوں میں خواتین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، معاشرے کی ذمہ داری ہے وہ خواتین کومردوں کے شانہ بشانہ کردار کے لیے مواقع فراہم کرے۔