کوئٹہ دھماکےجاں بحق افراد کی تعداد102 ہوگئی شہر میں سوگ کا سماں

نماز جمعہ اور جاں بحق افراد کی نماز جنازہ کے موقع پر امن وامان کیلئے ایف سی کی آٹھ پلاٹون طلب کرلی گئیں۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے سوگ اور دیگر مذہبی و سماجی تنظیموں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر کوئٹہ کے تمام اہم کاروباری مراکز بند ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

شہر میں گزشتہ روز بم دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد1027 ہوگئی ہے جبکہ شہر میں سوگ کا سماں ہے۔

کوئٹہ بم دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر بلوچستان حکومت کی جانب سے 3 روزہ سوگ اور دیگر مذہبی اور سماجی تنظیموں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر شہرکے تمام اہم کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تدفین کے تناظر میں شہر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔


امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں ایف سی کی مزید نفری طلب اورفوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ نماز جمعہ اور علمدار روڈ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کے موقع پر امن وامان کیلئے ایف سی کی آٹھ پلاٹون طلب کرلی گئیں۔اس کے علاوہ فوج کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علمدار روڈ میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 89 جبکہ باچا خان چوک پر دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی اب تک مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
Load Next Story