شاہ زیب قتل کیس سکندر جتوئی 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سکندر جتوئی نے اپنے بیٹے شاہ رخ جتوئی کو ملک سے فرار کرانے میں مدد کی,پولیس

سکندر جتوئی نے اپنے بیٹے شاہ رخ جتوئی کو ملک سے فرار کرانے میں مدد کی,پولیس فوٹو : ایکسپریس نیوز

KARACHI:
شاہ زیب قتل کیس کے ملزم سکندر جتوئی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔


پولیس نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سکندر جتوئی نے اپنے بیٹے شاہ رخ جتوئی کو ملک سے فرار کرانے میں مدد کی، عدالت سے استدعا ہے کہ مذید تفتیش کے لئے ملزم سکندر جتوئی کو 16 جنوری تک پولیس کے حوالے کیا جائے۔ جس پر عدالت نے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے سکندر جتوئی اور ان کے بیٹے شاہ رخ جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، سکندر جتوئی گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے ایک روزہ حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story