ایک ماہ بیت گیا پولیس افسر اور اہلکار کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

وزیر اور راشد کو 24 جون کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، تفتیش کرائم رینج ویسٹ کو منتقل

تین تلوار کے سامنے پولیس اہلکار سڑک کے وسط میں کھڑے ہوکر اسنیپ چیکنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس افسر و اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کا ایک ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا جبکہ کیس کی تحقیقات کرائم رینج ویسٹ کو منتقل کردی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق 24 جون کو نارتھ کراچی سیکٹر 11-C/1 میں بی اماں پٹرول پمپ کے قریب اسنیپ چیکنگ پر مامور سرسید تھانے کے سب انسپکٹر 36 سالہ وزیر علی سولنگی اور کانسٹیبل 35 سالہ راشد علی شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔

سرسید ٹائون پولیس نے ایک ماہ بعد بھی واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ نہیں لگاسکی، سرسید ٹائون پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ مخبروں کا جال بھی بچھادیا گیا لیکن چند روز قبل ہی مقدمے کی تفتیش کرائم رینج ویسٹ کو منتقل کردی گئی ہے۔
Load Next Story