سیف علی خان نے ہندو معاشرے میں رائج وہم مسترد کر دیئے
اگر نظر لگنی ہوتی تو کرینہ اس وقت اسپتال میں ہوتی، میں ان سب چیزوں کو نہیں مانتا، اداکار
بولی وڈ نواب سیف علی خان اور ان کی ملکہ کرینہ کپور حال ہی میں والدین بنے ہیں اور اپنی زندگی میں آنے والی اس خوشی کو بے حد انجوائے کررہے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق تصویر وائرل ہونے کے بعد سننے میں آرہا تھا کہ کرینہ کپور پریشان ہوگئی ہیں اورانھوں نے اس بات کو پسند نہیں کیا کہ ان کے بیٹے کی تصویر ہر کوئی دیکھے، جی ہاں شاید وہ ہر ماں کی طرح یہ سوچ رہی تھیں کہ ان کے بیٹے کو نظر لگ جائے گی وغیرہ۔
دوسری جانب اس بارے میں سیف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ''اگر نظر لگنی ہوتی تو کرینہ اس وقت اسپتال میں ہوتی، میں ان سب چیزوں کو نہیں مانتا''۔ میری بیٹے کو سب سے چھپانے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی، تیمور شروع ہی سے ایک مشہور بچہ ہے یہ تمام باتیں سیف نے ایک انٹرویو کے دوران کہیں۔