الطاف حسین خود کو قائد اعظم کے برابر لانے کی کوشش نہ کریں افتخار حسین
طاہرالقادری کا آئین میں ترامیم اور الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، افتخار حسین
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا بانی پاکستان کے حوالے سے بیاں سمجھ سے بالاتر ہے، وہ خود کو قائد اعظم کے برابر لانے کی کوشش نہ کریں۔
پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کا آئین میں ترامیم اور الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، ان کا لانگ مارچ اپنی جگہ لیکن آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ کےذریعے ہی ہوسکتی ہے لانگ مارچ سے نہیں۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ آئندہ ماہ ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان کے ساتھ مذکرات یا آپریشن کے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔