پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے حج آپریشن کو حتمی شکل دیدی
ایک لاکھ25ہزارعازمین حج کو مقدس مقامات پر پہنچانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے امسال قبل ازوقت حج آپریشن کوحتمی شکل دیدی ،کراچی سے پہلی افتتاحی پرواز19ستمبرکوعازمین حج کولیکر جدہ روانہ ہوگی، باقاعدہ حج پروازیں 20ستمبر سے ملک بھر سے روانہ ہوں گی، امسال حج آپریشن میں پی آئی اے کے 240 طیاروںکے ذریعے سوالاکھ عازمین حج کو جدہ، مدینہ پہنچایا جائیگا، حج آپریشن کی پروازیں ملک کے7بڑے شہروں کے ایئرپورٹس سے چلائی جائیں گی۔
ان میںکراچی، لاہور،اسلام آباد،پشاور،ملتان ، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے ایئرپورٹس شامل ہیں،کوئٹہ میں حج آپریشن میں777جہازجبکہ دیگر ایئرپورٹس سے بوئنگ 747 طیارے شامل ہوںگے،کوئٹہ ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن نے بوئنگ777کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر اپنے تحفظات کااظہارکیاہے، ذرائع نے بتایاکہ اگر سول ایوی ایشن نے حج آپریشن میںکوئٹہ ایئرپورٹ سے بوئنگ ایئرکرافٹ کی اجازت نہیں دی تو قومی ایئرلائن ایئربس A310استعمال کرے گی جوبوئنگ کے مقابلے میں چھوٹا جہاز ہوتا ہے۔
قومی ایئرلائن کے افسر کے مطابق قومی ایئرلائن کا قبل ازوقت حج آپریشن باقاعدہ20ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ پوسٹ حج آپریشن نومبر سے شروع کر 10دسمبر تک مکمل کرلیاجائیگا، معلوم ہوا ہے کہ قومی ایئرلائن نے اپناحج پروازوں کا شیڈول مرتب کرکے وزارت مذہبی امور کو پیش کردیا ہے، وزارت مذہبی امورکے ایک عہدیدارکے مطابق پاکستان سے سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب کیلیے پی آئی اے کی پہلی پرواز 19ستمبر کوروانہ ہوگی، انھوں نے بتایاکہ آئندہ ہفتے سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو پروازوں کاشیڈول فراہم کیاجائے گا۔