ایل اوسی فائرنگ واقعے پر بھارت کو سخت مؤقف اپنانا چاہئے شاہ رخ خان

ہمارے فوجی لائن آف کنٹرول پر ہلاک ہوئے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے،شاہ رخ خان

جو کوئی بھی غلط قدم اٹھاتا ہے اسے اس کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا اور اسے سزا ملنی چاہئے،شاہ رخ خان فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر حکومت کو سخت مؤقف اپنانا چاہئے۔


شاہ رخ خان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرپیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پرٹی وی پروگراموں میں مختلف لوگ اپنی رائے کا اظہارکررہے ہیں ، کوئی کہہ رہا ہے کہ پاکستان کو سبق سکھانا چاہئے اورکوئی کہہ رہا ہے کہ انہیں ایسا مزہ چکھائیں جو وہ یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اس مسئلے پر مؤقف بالکل واضح ہونا چاہئے،جو کوئی بھی غلط قدم اٹھائے اسے اس کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا اور اسے سزا ملنی چاہئے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ہمارے فوجی لائن آف کنٹرول پر ہلاک ہوئے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے اور بلا وجہ فوجیوں کا خون بہانا قطعی طور پر صحیح نہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story