پی سی بی کی ایوارڈز تقریب میں پاکستانی میڈیا کا بائیکاٹ
تقریب میں کھلاڑیوں کو 18 ایوارڈز دیئے جائیں گے۔
پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے منعقد کئے گئے ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی میڈیا کو نظر انداز کر کے غیر ملکی ٹی وی چینل کو نشریاتی حقوق دے دیئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی کی طرز پر اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کل کیا جائے گا جس میں کسی پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کو کوریج کے لئے مدعو نہیں کیا گیا۔
تقریب میں کھلاڑیوں کو 18 ایوارڈز دیئے جائیں گے، سعید اجمل کو پلیئر آف دا ایئر کا ایوارڈ دیا جائے گا، اظہر علی بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار پائیں گے، ون ڈے کے بہترین بیٹسمین کے لئے ناصر جمشید کا انتخاب کیا گیا ہے، ٹی 20 میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر محمد حفیظ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹو ڈیوڈ رچرڈسن کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
انتخاب عالم، قمر احمد اوراقبال قاصم پر مشتمل پینل نے ایوارڈ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔