کراچی ہوٹل آتشزدگی کیس ملزمان ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

فرار ہونے والے ملزمان میں ہوٹل مالک زبیر الدین، مظفر بویجہ، سعد، ارشد جاوید اور پرویزسلیم شامل ہیں

ملزمان میں ہوٹل مالک زبیر الدین، مظفر بویجہ، سعد، ارشد جاوید اور پرویزسلیم شامل ہیں : فوٹو : فائل

شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کیس میں نامزد ملزمان عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کی سربراہی میں ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدگی کیس میں نامزد ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے کیس میں نامزد 5 ملزمان وٹل مالک زبیر الدین، مظفر بویجہ، سعد، ارشدجاوید اورپرویزسلیم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا لیکن عدالتی فیصلےکےبعدتمام ملزمان سٹی کورٹ سے فرار ہوگئے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی ہوٹل آتشزدگی میں انتظامیہ ذمہ دار

واضح رہے کہ گزشتہ برس شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق
Load Next Story