کراچی کا امن بحال ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وزیر اعظم
2013 میں سب کو اعتماد میں لے کر کراچی آپریشن شروع کیاجس کی وجہ سے صورت حال بہت بہتر ہوئی، وزیراعظم
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 2013 میں سب کو اعتماد میں لے کر کراچی آپریشن شروع کیا جس کی وجہ سے اب صورت حال بہت بہتر ہوگئی ہے تاہم شہر کا امن بحال ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں تنظیمی امور اور ترقیاتی کاموں پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی رہنماؤں نے وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور سندھ باالخصوص کراچی کےمسائل سےآگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں ٹریفک اور صفائی کے نظام پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کی رفتار 70 کےعشرے والی رہتی تو یہ آج ایشیا کا شاندار ترین شہرہوتا، کراچی پرامن شہر تھا، نجانے اسے کس کی نظر لگ گئی، پہلے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کی طرف لائیں گے،ہم نے 2013 میں سب کو اعتماد میں لے کر کراچی آپریشن شروع کیا ہے جس کی وجہ سے اب صورت حال بہت بہتر ہوگئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش کیلیے ہر ممکن اقدامات کا حکم
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کےلیے کام کرنا ہے، ہم نے صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں بھی خود ادا کی ہیں، موٹروے کو 1999 میں روک دیا گیا تھا لیکن ہم نے 2013 میں دوبارہ کام شروع کیا، کراچی حیدرآباد اور سکھر سے لاہور موٹرویز پر کام جاری ہے، کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ سی پیک میں شامل ہو چکا، اس منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا، کراچی کوپانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لیے وفاق 50 فیصد رقم دے گا اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی ترقی کا جال بچھا رہے ہیں، 2018 میں کراچی سمیت سندھ بھر میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے اور اس سلسلے میں رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔