شرجیل خان کی گریڈ 2 ٹیم کیساتھ پریکٹس پی سی بی معاملے کا جائزہ لے گا

معطل کرکٹر کسی بھی رجسٹرڈ کلب کے ساتھ پریکٹس کر سکتے ہیں اور نہ ہی میچز میں شرکت کی اجازت ہے۔

معطل کرکٹر کسی بھی رجسٹرڈ کلب کے ساتھ پریکٹس کر سکتے ہیں اور نہ ہی میچز میں شرکت کی اجازت ہے ۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے حیدر آباد میں گریڈ 2 ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی ہے۔

شرجیل خان کے حیدر آباد میں گریڈ 2 ٹیم کے ساتھ پریکٹس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ جائزہ لے رہا ہے کہ خلاف ورزی تو نہیں ہوئی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی جب کہ معطل کرکٹر کسی بھی رجسٹرڈ کلب کے ساتھ پریکٹس کر سکتے ہیں اور نہ ہی میچز میں شرکت کی اجازت ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :عرفان کا کراچی کے بکی سے رابطے کا انکشاف

واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے دوران منظرعام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمینوں خالد لطیف اور شرجیل خان کو معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جس پر انہوں نے جواب جمع کرواتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ماننے سے انکار کیا تھا جب کہ انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ مشکوک افراد کے رابطے پر حکام کو آگاہ نہ کرتے ہوئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہ زیب حسن ساڑھے4گھنٹےپوچھ گچھ کے بعد کل دوبارہ پیش ہوں گے
Load Next Story