ادارے بتائیں بل بورڈز سے کتنا مال کمایا اور رقم کس کھاتے میں گئی سپریم کورٹ

آرمی، کنٹونمنٹس، کے پی ٹی، اسٹیل مل سمیت تمام وفاقی صوبائی اور لوکل ادارے بتائیں کہ کتنا مال کمایا، سپریم کورٹ

آرمی، کنٹونمنٹس، کے پی ٹی، اسٹیل مل سمیت تمام وفاقی صوبائی اور لوکل ادارے بتائیں کہ کتنا مال کمایا، سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے اداروں سے بل بورڈزاورسائن بورڈز سے حاصل آمدنی کاریکارڈ طلب کرلیا۔

کراچی میں بل بورڈز سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔ سماعت کے دوران کنٹونمنٹ بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ غیرقانونی بورڈزہٹانے کیلیے اداروں کوخطوط لکھ دیے گئے ہیں، بعض اداروں نے غیرقانونی بورڈزلگا رکھے ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ عمارتوں پر بڑے بڑے بورڈز لگا دیے گئے، فٹ پاتھ پرچلنے کی جگہ بھی نہیں چھوڑی، بتایا جائے 5 سال میں کتنا منافع کمایا اور رقم کہاں خرچ کی۔


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آرمی، کنٹونمنٹس، کے پی ٹی، اسٹیل مل سمیت تمام وفاقی صوبائی اور لوکل ادارے بتائیں کہ کتنا مال کمایا یہ رقم کس کھاتے میں جاتی ہے اور کہاں خرچ ہوتی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین سے نئی قانون سازی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 
Load Next Story