فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 3 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی آئی ایس پی آر

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 161 میں سے 21 دہشت گردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے، آئی ایس پی آر

تینوں دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 3 مجرموں کو ساہیوال کی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، تینوں دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی عدالت سے سزایافتہ مزید 2 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی


آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والوں میں محمد ذیشان ولد عبدالقیوم، شاہ ولی ولد گل خان اور سید زمان شامل ہیں۔ شاہ ولی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کا رکن تھا جب کہ محمد ذیشان اور سید زمان خان حرکت الجہاد اسلامی کے رکن تھے، سید زمان نے فوج پر حملے کے الزامات کا عدالت میں اعتراف بھی کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 161 میں سے 21 دہشت گردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

Load Next Story