رمضان المبارک حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی برقرار
ماہ مقدس کے باعث کاروباری دورانیہ مختصر ہونے کے باعث لین دین کا حجم 54 فیصد گھٹ گیا
HYDERABAD:
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں ماند پڑگئیں، کے ایس ای 100انڈیکس پورا ہفتہ ایک خاص حد کے اندررہا، جمعہ کوہولڈشدہ حصص کی فروخت پر دبائو بڑھنے کے باعث اتارچڑھاؤ کے بعدمندی نمایاں رہی اور28.38فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی ہوگئی، رمضان المبارک کے دوران لین دین کے اوقات بھی کم ہوکردوپہر2بجے تک ہوگئے، گزشتہ ہفتے سیاسی محاذپرملکی صورتحال نسبتاً پرسکون رہی، اس کے علاوہ یہ امیدبھی پیدا ہوئی کہ پاکستان کواتحادی سپورٹ فنڈکی صورت میں قابل لحاظ رقم بھی جلدمل جائے گی۔
دونوں عوامل سرمایہ کاروں کیلیے حوصلہ افزائی کاباعث ہوئے لیکن ماہ مقدس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات میں کمی کے باعث زیرتبصرہ ہفتے کے دوران گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی نسبت حصص کے لین دین کے حجم (Volume) میں 54فیصدکی کمی ہوگئی اورجن حصص کی لین دین ہوئی ان کی تعدادگھٹ کر56ملین شیئرزہوگئی، ہفتہ رفتہ کے دوران مختلف کاروباری اداروں کی رپورٹیں اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہوئیں، فوجی فرٹیلائزرنے 30جون کوختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کیلیے فی حصص 5روپے منافع کانہ صرف اعلان کیا بلکہ اس کی ادائیگی بھی کردی جس سے سرمایہ کاروں کوخوشگوارحیرت ہوئی، فوجی فرٹیلائزرکے حصص کی قیمتوں پرواضح مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
اس کے برعکس فرٹیلائزرکے ایک اورمعروف اینگروفرٹیلائزرکیلیے صورتحال دل خوش کن نہیں رہی، اس ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ رواں سال کے پہلے 6ماہ کے دوران اسے سوئی ناردن گیس کمپنی کی جانب سے صرف44روزکیلیے گیس فراہم کی گئی ان حالات کی بنا پراینگروفرٹیلائزرنے بینکوں سے بھی درخواست کی کہ اس کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کرکے واپسی کی مدت میں تقریباً ڈھائی سال کی توسیع کردی جائے، یہ قرضہ اینگرونے اپنا این ون پلانٹ(Enven Plant) لگانے کیلیے لیا تھا، سرمایہ کاروں نے اینگروکے بارے میں اس غیرموافق صورتحال پرفوری ردعمل کا اظہارکیا جس کے نتیجے میں اینگروکے حصص کی مالیت پرمنفی اثرات مرتب ہوئے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے 4.2ملین ڈالرکے ایکویٹی کی خریداری کی لیکن ان کی اس سرمایہ کاری سے اسٹاک مارکیٹ پرکوئی خاطرخواہ مثبت اثرات مرتب نہیں ہوسکے، زیرتبصرہ ہفتے کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈنے اپنے 16000 ملازمین کیلیے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کا اعلان کردیا، اس منصوبے پرعملدرآمدمیں پی ٹی سی ایل کو8سے10ارب روپے خرچ کرنا پڑیں گے، اس اعلان پراسٹاک مارکیٹ نے فوری ردعمل کااظہارکیا اور گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے حصص کے نرخوں میں 4.9فیصدکمی ہوگئی۔