سال 201112ٹی سی پی میں اربوں روپے کی کرپشن کاانکشاف

گندم،چینی سمیت کروڑوںروپے کے سودوں میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں،آن لائن رپورٹ

گندم،چینی سمیت کروڑوںروپے کے سودوںمیںبے ضابطگیاںسامنے آئیں،آن لائن رپورٹ

KARACHI:
ٹی سی پی میں اربوںروپے مالیت کے سودوں میں کرپشن کا انکشاف ہواہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ سال 2011-12کے مطابق ٹی سی پی افسران کی نا اہلی اور پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی میںکاہلی کے باعث ادارے کی جانب سے دیے گئے مختلف ٹھیکوں میںقواعد وضوابط کو بروئے کارنہ لائے جانے کے باعث2 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔


آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ٹی سی پی کی جانب سے چینی خریداری کے شوگر ملوں کو دیے گئے ٹینڈرمیں معاہدے پرعملدرآمدنہ کیے جانے کے باعث ادارے کو2ارب 10 کروڑ61 لاکھ 28ہزار روپے نقصان کاسامنا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق مقررہ ہدف میں6شوگر ملوں کی جانب سے معینہ مدت میں سپلائی فراہم نہ کیے جانے کے باعث شوگر مل مالکان کوٹی سی پی کی جانب سے ادا کردہ رقم کے ساتھ ساتھ 25فیصدمارک اپ بطورجرمانہ ادا کرنے کاپابندبنایاگیاتھا۔

جبکہ تاحال ان شوگر ملزکی جانب سے ٹی سی پی کومجوزہ 2ارب 10کروڑروپے سے زائدادائیگی نہیںکی گئی جبکہ درآمد کی گئی گندم میں 4ایجنٹس کی جانب سے نہ صرف 6 کروڑ 18 لاکھ واجب الاداہیں بلکہ 16 کروڑ 32 لاکھ 74ہزار روپے مالیت کی41لاکھ میٹرک ٹن کم گندم سپلائی کی گئی،آڈٹ رپورٹ 2011-12میں بتایاگیاہے کہ ٹی سی پی انتظامیہ کی جانب سے گندم کی نقل و حمل کے حوالے سے ٹرانسپورٹرزکو 6 کروڑ 36لاکھ 82ہزارروپے کی غیر قانونی طور پرادائیگی کی گئی۔
Load Next Story