شاداب خان اور فخر زمان قومی ٹیم میں ڈیبیو یادگار بنانے کے لیے پرعزم
دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شمولیت قابل فخر ہے، فخر زمان
قومی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان پلیئرز شاداب خان اور فخر زمان ڈیبیو کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا بریفنگ کے دوران 18 سالہ لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ بولنگ میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کروں گا، مشتاق احمد سے گگلی سیکھ رہا ہوں، بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان
نوجوان بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شمولیت قابل فخر ہے، پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے۔پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا بہت فائدہ ہوا اور بین الاقوامی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے سے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ ویسٹ انڈیز کے ٹور کیلیے سخت محنت کر رہا ہوں، اپنا ڈیبیو یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پی سی بی کا کرکٹ کرپشن تحقیقات کا دائرہ کار لندن تک بڑھانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ دونوں پلیئرز کو پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کی بدولت دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔