ویرات کوہلی رانچی ٹیسٹ میں کندھے کی انجری کا شکار
ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں اجنکیا راہنے نے ٹیم کی قیادت سنبھالی
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔
میچ کے 40 ویں اوور میں پیٹر ہینڈز کومب نے رویندرا جدیجا کی گیند کو مڈ آن پر کھیلا، ویرات کوہلی دوڑتے ہوئے آئے اور ڈائیو لگا کر گیند کو باؤنڈری سے باہر جانے سے تو روک لیا لیکن اس کوشش میں وہ اپنے دائیں کندھے کے بل بری طرح گراؤنڈ میں گرے جس کے بعد فوری طور پر ٹیم فزیو میدان میں آئے اور کوہلی میدان سے باہر چلے گئے۔ ان کی عدم موجودگی میں اجنکیا راہنے نے ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ بعد ازاں وہ ڈریسنگ روم میں کندھے پر آئس بیگ رکھے نظر آئے۔