ووٹر فہرستوں کی درستگی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگورنرسندھ
دونوںبڑی جماعتیں پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ پرعزم ہیں کہ مہم کوسپریم کورٹ کےفیصلےکی روح کےمطابق کامیاب بنایاجائے.
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ووٹرفہرستوںکی درستگی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی شفافیت کے عمل میں مددگار اور موثر ہوگی، یہ بات انھوں نے گورنر ہائوس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزرا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں الیکشن کمشنر سندھ محبو ب انور، نادرا کے نمائندے محمد طارق مالک، پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر نوشاد شیخ، ڈی جی رینجرز رضوان اختر، اے آئی جی سندھ اقبال محمود،کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی، تمام ڈپٹی کمشنر ز نے بھی شرکت کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسے ووٹرز کی نشاندہی میں بھی تعاون کرنا ہوگا جن کا تعلق پاکستان سے نہیں، انھوں نے کہا کہ یہ مہم نئے ووٹرز کے اندراج میں بھی مددگار ثابت ہوگی ہر اس شخص کو ووٹرز فہرست میں اپنا نام اندراج کرانے کا موقع ملے گا جن کا کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ بن چکا ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبے کی دونوں بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پرعزم ہیں کہ اس مہم کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق کامیاب بنا یا جائے۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کے نمائندے نے مہم کے اغراض و مقاصد بھی بیان کیے اور ان کے طریقے کار سے بھی عوامی نمائندوں کو آگاہ کیا،نادرا کے نما ئندے نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے فوری حصول کو یقینی بنانے کیلیے ہم اپنی بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں،اس موقع پرصوبائی الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ کسی بھی ابہام کی صورت میں کمشنر ہائوس اور الیکشن کمیشن کے دفاتر میں مراکز قائم کیے ہیں جہاں پر فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے،اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آرمی کے جوان ،رینجرز ،ایف سی اور پولیس پر مشتمل مختلف پارٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو عملے کو تحفظ فراہم کرے گی۔