حکومت دہشت گردی کیخلاف اقدامات نہیں کرسکتی تو بتادے
علامہ محمد لدھیانوی،اورنگزیب فاروقی و دیگر کا تحفظ اہلسنت کانفرنس سے خطاب
اہلسنت و الجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ کراچی میں اہلسنت کا قتل ناقابل برداشت ہے۔
حکومت اگر ٹھوس اقدامات نہیں کرسکتی تو ہمیں جواب دے دے، ملک بھر اور بالخصوص کراچی میں اہلسنت و الجماعت کا بلا کسی جماعتی اور لسانی تفریق کے بدترین قتل عام کیا جارہا ہے، اہلسنت و الجماعت رسالت مآب ﷺ ،صحابہ ؓ اہلبیت عظام ؓکی ناموس کیساتھ ساتھ ملکی سالمیت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دے گی، اہلسنت کا بدترین قتل، قاتلوں کی عدم گرفتاری ،حکومتی جانبدارانہ رویے اور اہلسنت حقوق کے لیے 11جنوری کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جسے اہلسنت و الجماعت نے ملکی موجودہ صورت حال کے پیش نظر موخر کیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت کے سامنے ناگن چورنگی پر تحفظ اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے مرکزی رہنماء، مولانا اورنگزیب فاروقی ، ملک محمداسحاق ،مولانا رب نواز حنفی ،ڈاکٹر محمد فیاض ،مولانا اللہ وسایا صدیقی ،مولانا تاج محمد حنفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
کانفرنس میں شہر بھر سے اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کے علاوہ عوام اہلسنت نے بھر پور انداز سے شرکت کی جبکہ اس موقع پر شرکاء میں نمایاں جوش و خروش پایا گیا ،تحفظ اہلسنت کانفرنس میں کراچی میں شہید ہونے والے اہلسنت کے ورثاء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (س)کے رہنما مولانا حماد اللہ مدنی پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے جس کی اہلسنت و الجماعت پر زور مذمت کرتی ہے۔