13جنوری کو’’آزاد پاکستان جانثاران مصطفی کانفرنس‘‘ ہوگی شکیل قادری

کراچی میں تاجروں سے گذشتہ سال 20ارب روپے سے زائد بھتہ وصول کیا گیا,شکیل قادری.

کراچی میں تاجروں سے گذشتہ سال 20ارب روپے سے زائد بھتہ وصول کیا گیا,شکیل قادری. فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں تاجروں سے گذشتہ سال 20ارب روپے سے زائد بھتہ وصول کیا گیا۔


انھوں نے کہا کہ اگر علما ئے کرام نے ہدایت کی تو لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے حکومت سنی تحریک کے کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کرے، 13جنوری کو سنی تحریک کے بانی و قائد اور شہدائے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا عرس منایا جائے گا اور اس حوالے سے نشترپارک میں ''آزاد پاکستان جانثاران مصطفی کانفرنس'' منعقد کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ طاہرالقادری سے نہ نظریاتی اختلاف ہے نہ ان کی باتوں سے مگر ہر کام حالات اور وقت دیکھ کر کرنا چاہیے کیوں کہ سرحدوں کی حالت اطمینان بخش ہے نہ داخلی صورتحال بہتر ہے ،بم دھماکے ہورہے ہیں تاہم علمائے کرام نے اگر لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایت کردی تو پھر لانگ مارچ ضرور ہوگا،شکیل قادری نے کہا کہ ہم اپنے قائد ین اور بانی کو بھولے نہیں ہیں، پاکستان سنی تحریک شہداء کو خراج عقیدت 13جنوری کو پیش کرے گی۔
Load Next Story