فیس بک گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلیے وفد پاکستان بھیجنے پر رضامند

گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں، فیس بک انتظامیہ کا حکومت کو مراسلہ

گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں، فیس بک انتظامیہ کا حکومت کو مراسلہ، فوٹو؛ فائل

فیس بک انتظامیہ نے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت اور فیس بک انتظامیہ کے درمیان اس حوالے سے کوششوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں فیس بک انتظامیہ نے قابل اعتراض مواد کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات کے حل کے لیے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: توہین رسالت کرنے والوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے، چوہدری نثار

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے پی ٹی اے سے رابطے کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جو گستاخانہ مواد کی روک تھام کے حوالے سے ہونے والے اقدامات پر پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔ اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے حکومت پاکستان کو جوابی مراسلہ بھی بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں، باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے لیے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story