لاہور مال روڈ دھماکے کے مزید 4 سہولت کار گرفتار سی ٹی ڈی 

ملزمان کو پہلے سے گرفتار سہولت کار انوارالحق کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی ذرائع

ملزمان کو پہلے سے گرفتار سہولت کار انوارالحق کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی ذرائع، فوٹو؛ فائل

مال روڈ دھماکے کے گرفتار سہولت کار کی نشاندہی پر مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن پر خودکش بمبار کی معاونت کا الزام ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپیارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق لاہور مال روڈ دھماکے میں ملوث مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، چاروں ملزمان کو پہلے سے گرفتار سہولت کار انوارالحق کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو دربار شاہ محمد غوث کے قریب سرکلر روڈسے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے سانحہ مال روڈ میں خودکش بمبار کو معاونت فراہم کی تھی جب کہ ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سانحہ مال روڈ خودکش حملے کے سہولت کار کے مزید اہم انکشافات

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرفان خان، عطاالرحمان، عبد اللہ اور امام شاہ شامل ہیں جن میں سے 3 کا تعلق مہمند ایجنسی اور ایک باجوڑ ایجنسی سے ہے ۔

واضح رہے کہ مال روڈ پر خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل تھے۔
Load Next Story