افغانستان میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے حامد کرزئی
افغان صدر کا دورہ امریکا کیساتھ تعلقات میں بہتری لائیگا،ہلیری کلنٹن، واشنگٹن میں ملاقات۔
QUETTA:
افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اظھار کیا۔ افغان صدر نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی وزیر خارجہ کے عشایے میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہلیری کلنٹن نے کہا کہ افغان صدر کا دورہ تعلقات میں بہتری لائے گا۔ عشایے میں کئی دیگر امریکی اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ عشایے میں جنگ زدہ افغانستان میں قیام امن اور موجودہ افغانستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
افغان صدر نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے مگروہ کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں سے ملاقات میں2014 کے بعد افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا، سیکیورٹی اور معاشی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ بات چیت میں اتحادی افواج کے انخلا کے بعد امریکی حمایت پر بھی غور کیا گیا۔