میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سزائے موت دینی چاہیے جاوید میانداد
ہمیں فکسنگ روکنے کیلیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، سابق کپتان
سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سزائے موت دینی چاہیے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران جاوید میانداد نے کہا کہ دیگر ممالک میں اس حوالے سے سخت قوانین ہیں اسی لیے فکسنگ نہیں ہوتی تاہم ہمیں فکسنگ روکنے کیلیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، اگر ایسا کیا تو اس سے ملکی کرکٹ صاف ہو جائے گی۔