مال روڈ دھماکے کے سہولت کار کے خاندان کا نادرا ریکارڈ مشکوک نکلا
نادرا ریکارڈ کے مطابق ملزم انوارالحق کے والد سمیت چاروں بھائیوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے
لاہور مال روڈ بم دھماکے کے مرکزی سہولت کار ملزم انوارالحق کے خاندان کے شناختی ریکارڈ میں نادرا کی بڑی غلطی سامنے آئی ہے جس میں ملزم کے والد سمیت چاروں بھائیوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی درج ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم انوارالحق چار بھائیوں میں سب سے بڑاہے جب کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق انوارالحق کے والد سمیت چاروں بھائیوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے، ملزم انوار الحق کے والد اور بھائیوں کے شناختی کارڈ پر پتہ عنایت کلے مہمند ایجنسی درج ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور مال روڈ دھماکے کے مزید 4 سہولت کار گرفتار
انوار الحق کے والد اور بھائیوں نے مختلف اوقات میں شناختی کارڈ بنوائے لیکن انہوں نے تمام شناختی کارڈز پر ایک ہی تاریخ پیدائش کا اندراج کروایا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سانحہ مال روڈ کا سہولت کار ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
واضح رہے کہ مال روڈ پر خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل تھے۔