قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر اسپیکر ایاز صادق برہم

اسپیکرقومی اسمبلی کی وزیر قانون زاہد حامد کو وارننگ اور طارق فضل چوہدری کیخلاف کارروائی کا حکم

یہ کوئی طریقہ نہیں کہ وزراء ایوان میں نہ آئیں، اسپیکر قومی اسمبلی. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے اور کہا کہ عام طور پر ایوان میں حکومت کے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب موجود ہوتے ہیں لیکن آج تو وہ بھی موجود نہیں ہیں۔


اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ایوان میں نہ آنے پر ان کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ ایوان میں نہ آئیں، اگر آپ سینیٹ میں تھے تو یہ عذر بھی قابل قبول نہیں ہو گا، سینٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ہی دن سوالات نہ رکھوایا کریں۔

سردار ایاز صادق نے زاہد حامد کو وارننگ جاری کی اور کہا کہ وفاقی وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کے خلاف ایکشن لوں گا۔ انہوں نے حکومتی رکن میاں عبدالمنان کو ہدایت کی کہ وزیر قانون زاہد حامد اور شیخ آفتاب کو بلا کر لائیں۔
Load Next Story