عمران خان نے اب تک صرف الزام اور انتشار کی سیاست کی ہےرانا ثنااللہ

آئندہ کے انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو مسترد کردیں گے، صوبائی وزیر قانون

تحریک انصاف میں انتشار پھیلانے والے اور منفی سیاست کرنے والے لوگ ہیں، رانا ثنا اللہ : فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اب تک صرف الزام اور انتشار کی سیاست کی ان کا کام ملک میں ہروقت افراتفری پھیلانا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف ریفرنس بہت سے دائر کیا گیا لیکن کچھ بھی ہو جائے ان کے خلاف الزامات جوں کے توں باقی ہیں عمران خان اور جہانگیر ترین کو تلاشی دینا پڑے گی۔

صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں انتشار پھیلانے والے اور منفی سیاست کرنے والے لوگ ہیں جب کہ پی ٹی آئی چئیرمین نے اب تک صرف الزامات اور انتشار والی سیاست ہی کی ان کام ہی یہی ہے کہ ملک میں افراتفری رہے آئندہ کے انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو مسترد کردیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے بیانات تصادم کو دوام بخشنے کے مترادف ہیں


راناثنااللہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو بہت منانے کی کوشش کی اور مذاکرات بھی کئے گئے گزشتہ روز اعتزاز احس فوجی عدالتوں کے حوالے سے بھیگی بلی بن کر بات کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید سیاسی پوائنٹ اسکورننگ ہے اگر اورنج لائن منصوبے میں کوئی رکاوٹ ڈال دی گئی تو یہ لاہور کے عوام کی بہت بڑی بدقسمتی ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان تعصب ابھارنے کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں

فیصل آباد میں گزشتہ روز نجی بینک میں ڈکیتی مزاحمت پر گارڈ کی ہلاکت پر وزیرقانون کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی کا گارڈ 10 منٹ تک تن تنہا ڈاکوؤں سے لڑتا رہا اگر 2 افراد بھی اس کی مدد کرنے آجاتے تو گارڈ کی موت واقع نہ ہوتی جس سیکیورٹی ایجنسی نے اس گارڈ کو کھڑا کیا تھا اس پر پابندی عائد ہونی چاہیئے۔

Load Next Story