پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے آرمی چیف

اہم معاملات میں پاکستان کی سفارتی حمایت پرچین کے شکرگزار ہیں، جنرل جاوید قمر باجوہ

سی پیک کو حقیقت بنانے کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، وزیر خارجہ: فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ پاکستان اسی جوش و جذبہ سے دوستی کوآگے بڑھانا چاہتا ہے۔



ایکسپریس نیوزکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، ملاقات میں چین کی جانب سے امن واستحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف کی گئی۔



ملاقات کے دوران آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے چین کی حمایت اورتعاون پرشکر یہ ادا کیا اوراہم مسائل پر پاکستان کی سفارتی حمایت پر چینی وزیرخارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی کوبہت اہمیت دیتا ہے جب کہ پاکستان اسی جوش وجذبہ سے دوستی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔




اس خبرکو بھی پڑھیں: آرمی چیف کا دورہ چین، چینی قیادت کا سی پیک کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار



ملاقات میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ سی پیک کوحقیقت بنانے کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان کودرپیش چیلنجوں کوسمجھتے ہیں، علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کرداراہم ہے، چین پاکستان کی بھارت اورافغانستان سے بہترتعلقات کی کوششوں کوسراہتا ہے، چین اہم ایشوزپرحمایت پرپاکستان کا شکرگذار ہے اورچین پاکستان کی مکمل حمایت اورتعاون جاری رکھے گا۔

Load Next Story