ورک ویزوں کے اجرا کا نظام آن لائن کرنے کا فیصلہ

سرمایہ کاری بورڈ نے درخواستیں وصول کرنے کیلیے جدید سافٹ ویئر بھی تیار کرلیا

نظام آپریشنل کرنے سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے 31مارچ تک تجاویزمانگ لیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور:
وفاقی حکومت نے تارکین وطن کو ورک ویزوں کے اجرا کا آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سرمایہ کاری بورڈ نے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کے لیے جدید نوعیت کا حامل سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے اور اس آن لائن نظام کے باقاعدہ آپریشنل ہونے سے قبل اس بارے میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز اور فیڈ بیک بھی مانگ لیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ نے اسٹیک ہولڈرز سے ورک ویزوں کے اجرا کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کے نظام کے بارے میں 31 مارچ تک آرا و تجاویز طلب کی ہیں، مذکورہ سسٹم کے تحت آن لائن ورک ویزوں کی درخواستیں دینے کی سہولت حاصل کرنے کے خواہاں تارکین وطن کو یوزر رجسٹریشن حاصل کرنا ہوگی اور اس کے بعد وہ وضع کردہ پروسیجر کے مطابق اپنی آن لائن درخواستیں دے سکیں گے۔
Load Next Story