آپریشن رد الفساد ملک کے مختلف شہروں سے افغان باشندوں سمیت 46 مشتبہ افراد گرفتار
آپریشن میں 11 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا جب کہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن رد الفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں سے 11 افغان باشندوں سمیت 46 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کیے جس میں 11 افغان باشندوں سمیت 46 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن راولپنڈی، لاہور، ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، شکرگڑھ، اٹک اور شیخوپورہ میں کیے گئے جس میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔