صرف آئینی اور جمہوری تبدیلی قابل قبول ہے اسفند یار ولی
اپنے عزم میں ثابت قدم رہتے ہوئے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے، سربراہ عوامی نیشنل پارٹی
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ہر جابر کا بھر پور مقابلہ کیا ہے اپنے عزم میں ثابت قدم رہتے ہوئے راستے سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
صرف اور صرف آئینی اور جمہوری تبدیلی قابل قبول ہے، ہر غیر آئینی اقدام کی بھر پور مخالفت کریں گے، کوئی بھی پارٹی ڈسپلن سے بالا تر نہیں، دھرتی پر امن کے لیے بشیر احمد بلور کی قربانی ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو مردان ہائوس میں پارٹی کی صوبائی تنظیم اور کراچی کے تمام پی ایس اور وارڈ ز کے صدور و جنرل سیکٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید، صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر جان سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسفندیار نے کہا کہ پچھلے60 سالوں میں صوبہ خیبر پختونخوا میں 7 یونیورسٹیاں قائم ہوئیں جبکہ ہم نے صرف پونے پانچ سالوں میں 8 یونیورسٹیاں قائم کیں، ہر صورت میں عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے ۔ اجلاس میں شہید امن بشیر احمد بلور سمیت تمام شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ عوام ووٹر لسٹوں کے تصدیق کے عمل میں الیکشن کمیشن کے عملے سے بھر پور تعاون کریں ۔