بورے والا میں باپ نے 2 بیٹوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

خالد کی بیوی گزشتہ ماہ اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی جس پر وہ دلبرداشتہ تھا

خالد کی بیوی گزشتہ ماہ اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی جس پر وہ دلبرداشتہ تھا. فوٹو: فائل

لاہور:
بورے والا میں باپ نے اپنے 2 کمسن بیٹوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بورے والا کے علاقے 503 ای بی کے رہائشی خالد کی بیوی تسلیم اختر گزشتہ ماہ گھر چھوڑ کر چلی گئی اور عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرا دیا۔ گزشتہ روزخالد کو ایک عدالتی نوٹس موصول ہوا جس پر خالد نے دل برداشتہ ہو کر رات کو اپنے 7 سالہ اور 9 سالہ بیٹوں کو نشہ آور چائے پلا کر بےہوش کیا اور پھر چھری کے وار کر کےدونوں کو قتل کر کےخود کشی کرلی۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاح دی جس پر پولیس نے تینوں لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیں۔
Load Next Story