جنوبی افریقہ نے ولنگٹن ٹیسٹ تیسرے روز ہی جیت لیا

کیشو مہاراج نے مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔

جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ نے ولنگٹن ٹیسٹ میں تیسرے روز نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ کیشو مہاراج نے مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔

بیسن ریزرو ولنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہو گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں مورنے مورکل اور کیشو مہاراج کی تباہ کن بولنگ کے باعث 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جیت راول 80 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ بی جے واٹلنگ 29 اور نیل بروم 20 رنز بنا سکے، 8 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ کیشو مہاراج نے 40 رنز کے عوض 6 شکار کیے، مورنے مورکل نے 3 جبکہ کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔


جنوبی افریقہ نے 81 رنز کا آسان ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ہاشم آملہ 38 اور جے پی ڈومنی 15 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ٹم ساﺅتھی اور نیل ویگنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرنے والے کیشو مہاراج مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 268 رنز کے جواب میں 359 رنز بناتے ہوئے میزبان ٹیم پر 91 رنز کی برتری حاصل کی۔کوانٹن ڈی کاک 91 اور ٹمبا باووما 89 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔ پہلا میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوا تھا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 25 مارچ سے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story