کشمیرسے متعلق ہماری پالیسی بااصول اور صاف ہے چینی ترجمان

اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ہوا چون اینگ

اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ہوا چون اینگ۔ فوٹو:فائل

KOHAT:
چین نے واضح کیا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر سے کشمیر پر بیجنگ کا موقف تبدیل نہیں ہوگا جب کہ کشمیر سے متعلق ہماری پالیسی بااصول اور صاف ہے۔


چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی مسئلہ کشمیر کو دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے تاہم کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف اصولوں پر مبنی اور واضح رہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ قرار دیئے جانے پر بھارت کی جانب سے آنے والے اعتراض سے متعلق سوال پر ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا پانچواں صوبہ ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ان ہی علاقوں کے ذریعے دونوں ممالک کو منسلک کرے گا۔
Load Next Story