نگراں حکومت مک مکا سے نہیں بننے دیں گےڈاکٹرطاہرالقادری
رحمان ملک کا بیان کہ لانگ مارچ میں دہشت گردی ہوگی دھمکی دینے کے مترادف ہے جس پرانہیں گرفتارکیا جائے، طاہر القادری
JALALABAD:
سربراہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت مک مکا سے نہیں بننے دیں گے
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری رحمان ملک کے بیا ن کا نوٹس لیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران دہشت گردی ہوگی،انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کا یہ بیان دھمکی دینے کے مترادف ہے جس پرانہیں گرفتارکرایا جائے۔
ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا قیام بھی دوجماعتوں کے درمیان مک مکا کا نتیجہ ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کو بطورالیکشن کمشنر کسی کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کا اختیار ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چارٹرآف ڈیمانڈ کا ایک نکتہ لاہوراورباقی 6نکات اسلام آباد میں بتاؤں گا، ہم لاہورمیں ولی اللہ کی نگری سے لانگ مارچ سے شروع کر رہے ہیں اور پیرگولڑہ کی نگری میں اختتام کریں گے،عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ قوم کو انصاف دلانے کے لئے نکل رہا ہوں اگرآج نہ اٹھے توپھر پچھتاؤ گے۔
دوسری جانب گولڑہ شریف میں سجادہ نشین پیر غلام نظام الدین جامی نے پیرجلاالدین گیلانی اور علامہ ریاض حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران طاہرالقادری کے لانگ مارچ سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کامقصد وزارات عظمیٰ کاحصول ہے،تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ اسلام کے لئے نہیں بلکہ ان کی اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے ہے۔