شاہ رخ قصور وار ثابت ہوا تو اسے گرفتار کروا دوں گاسکندر جتوئی

میں نہیں جانتا کہ میرے بیٹے کا شاہ زیب یا کسی اور سے کس بات پر جھگڑا ہوا، سکندر جتوئی

ملزم سکندر جتوئی کو سخت پہرے میں تھانہ بوٹ بیس ميں رکھا کیا گیا ہے، فوٹو : ایکسپریس نیوز

شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر شاہ رخ جتوئی قصور وار ثابت ہوا تو اسے گرفتار کروا دوں گا۔


بوٹ بیسن تھانے میں تفتیشی افسر کوبیان قلمبند کراتے ہوئے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی نے کہا کہ اگر ان کا بیٹا قصورثابت ہوا تو اسے گرفتار کروا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کے بیٹے کا شاہ زیب یا کسی اور سے کس بات پر جھگڑا ہوا۔

ملزم سکندر جتوئی کو سخت پہرے میں تھانہ بوٹ بیس ميں رکھا کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان سراج تالپور، سجاد تالپور اور مصطفیٰ لاشاری سی آئی اے سینٹرل آفس صدر میں موجود ہیں۔
Load Next Story