حیدرآباد کے نالے اوورفلوکئی علاقوں میں پانی جمع

متحدہ کے ذمے داران کامتعلقہ حکام کے ہمراہ متاثرہ علاقوںکادورہ،نکاسی آب کے انتظامات کرائے

متحدہ کے ذمے داران کامتعلقہ حکام کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کادورہ،نکاسی آب کے انتظامات کرائے. فائل فوٹو

محکمہ آبپاشی کی جانب سے پھلیلی نہر میںگنجائش سے زیادہ پانی چھوڑے جانے کے باعث حیدرآباد شہرکے وسط میں بہنے والے نالے کے اوور فلو ہونے سے لیاقت کالونی اور اطراف کے علاقے گندے پانی کا تالاب بنے ہوئے ہیں۔گندا پانی سڑکوں اور گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔

متحدہ کے مقامی ذمے داران نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ اداروںکوگندے پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق پھلیلی نہرکے اوور فلو ہونے کے باعث شہرکے گندے نالے کا پانی لیاقت کالونی اوراطراف کے علاقے میں جمع ہوگیا،گندا پانی گزشتہ دس روز سے سڑک اور ملحقہ گھروں میں جمع ہے لیکن متعلقہ اداروںکی چشم پوشی کے باعث نکاسی کے لیے کوئی اقدامات نہیںکیے گئے ۔گندا پانی علاقے کی صرف سڑکوں اورگھروں میں ہی نہیں بھرا بلکہ کئی مساجد بھی گندے پانی میںگھری ہوئی ہیں جس کے باعث علاقہ مکین بالخصوص روزہ دار افرادکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


لوگوںکی آمدورفت اور نمازکی ادائیگی کیلیے مسجد جانا مشکل ہوگیا ہے،علاقے کا کاروبار بھی تباہ ہوگیا ہے۔دوسری طرف مکھی باغ تین نمبر اور اقبال کالونی کے علاقے سے گزرنے والے نالے کا پانی بھی اوور فلو ہوکرگلیوں میں جمع ہوگیااورکئی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے،مکینوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی کے باعث علاقے کے لوگوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے بتایاکہ پاور ہائوس کا پمپمنگ اسٹیشن بند پڑاہے جس کے باعث یہ ساری مشکلات ہیں۔

اس کے علاوہ لطیف آباد نمبر11،12،5 سمیت دیگر علاقوں میں بھی گندا پانی سڑکوں پرآ گیا ہے۔دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے ایچ ڈی اے، بلدیہ اعلی حیدرآباد اور واسا کے افسران کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی موجودگی میں نکاسی آب کے کام کروائے۔
Load Next Story