جامعہ کراچی کے پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ سے نامکمل ڈگریاں چوری

پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ سے چوری کی گئی ڈگریوں میں طلبہ کے نام درج نہیں ہیں،مقدمہ موبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کرادیا گیا، ترجمان

جامعہ کراچی کی جانب سے 2 ہزار ڈگریوں کی چوری کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے، موبینہ ٹاؤن پولیس فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے پرنٹنگ پریس سے نامکمل ڈگریاں چوری کرلی گئیں۔



جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ سے چوری کی گئی ڈگریوں میں طلبہ کے نام درج نہیں ہیں جس کا مقدمہ موبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کرادیا گیا۔


موبینہ ٹاؤن پولیس کے مطابق جامعہ کراچی کی جانب سے 2 ہزار ڈگریوں کی چوری کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چور پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں چھت کے راستے سے آئے۔
Load Next Story