بنگلہ دیش نے 100ویں ٹیسٹ کو فتح سے یادگار بنالیا
بنگلہ دیش نے شکیب الحسن اور تمیم اقبال کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دی
بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 4 وکٹ سے شکست دیکر اپنے 100ویں ٹیسٹ کو فتح سے یادگار بنالیا۔
بنگلہ دیش نے شکیب الحسن اور تمیم اقبال کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 4 وکٹ سے شکست دیکر اپنے 100ویں ٹیسٹ کو فتح سے یادگار بنالیا، 129رنز کے خسارے سے دوچار میزبان سری لنکا نے میچ کے پانچویں اور اختتامی دن نامکمل دوسری اننگز کو 268 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھایا، وکٹ پر موجود دلروان پریرا اور سورنگا لکمل میں نویں وکٹ کیلیے 80رنز کی ساجھے داری بنی، اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب پریرا وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ایک رن کے اضافے سے شکیب الحسن نے لکمل کی مزاحمت کا بھی خاتمہ کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے
آئی لینڈرزکی باری 319 پر تمام ہوگئی، بنگلہ دیش کوفتح کیلیے 191رنز کا ہدف ملا ، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 22 رنزپر ہی 2 وکٹ سے محروم ہو گئی لیکن تمیم اقبال نے 82 کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب کیا، انھوں نے صابر رحمان(41) رنز کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلیے 109رنزکی پارٹنر شپ قائم کی،مشفیق الرحیم 22 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،مہمان ٹیم نے ہدف 57.5 اوورز میں 6 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، دونوں اننگز میں عمدہ بیٹنگ پرتمیم اقبال کومیچ کا بہترین اور شکیب الحسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا، دو میچز کی سیریز بھی 1-1 سے برابری پر تمام ہوگئی۔