عوام کی خدمت متحدہ کاطرہ امتیاز ہےوسیم حسین

حق پرست قیادت حیدرآبادکے مسائل حل کرنے کیلیے کوشاں ہے، تقریب سے خطاب

حق پرست قیادت حیدرآبادکے مسائل حل کرنے کیلیے کوشاں ہے، تقریب سے خطاب

KARACHI:
عوامی خدمت ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے اور شہر بھر میں جاری ترقیاتی کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وسیم حسین نے الرحیم شاپنگ سینٹر کے اطراف میں اپنے فنڈ سے تعمیر ہونے والے سی سی فلورنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


تقر یب میں اراکین زونل کمیٹی راشد ممتاز، حسنات احمد، سیکٹر و یونٹس کے ذمے داران سمیت علاقے کے معززین و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انھوں نے کہاکہ حق پرست قیادت حیدرآباد شہرکے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور یہی وجہ ہے کہ حق پرست قیادت کوموقع ملتے ہی اس نے شہرکے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپورکوششیںکیں۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں ایسا نظام لانا چاہتی ہے جس میں لوگوںکو بلا امتیاز یکساں حقوق حاصل ہوں۔انھوں نے کہاکہ حق پرست قیادت کی کوششوں سے حیدرآباد شہرکی رونقیں بحال ہو رہی ہیں اور شہر میں ترقی و خوشحالی کے دورکا آغاز ہوچکا ہے جس کا سہرا قائد تحریک الطاف حسین کے سر ہے۔
Load Next Story