لانگ مارچ جھاگ کی طرح ہے دو دن میں بیٹھ جائے گا فضل الرحمان

جب ملک کے ایسے حالات ہوں تو معین قریشی آتا ہے یا طاہرالقادری جیسا شخص ، مولانا فضل الرحمان

ملک مزید اس طرح کی شعبدہ بازیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، مولانا فضل الرحمان فوٹو: پی پی آئی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کا کوئی مستقبل نہیں، یہ صرف جھاگ کی طرح ہے جو دو دن میں بیٹھ جائے گا۔


کراچی میں جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد کی رہائش گاہ پر ان کے صاحب زادے سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کا ایجنڈاغیر واضح ہے، جب ملک کے ایسے حالات ہوں تو معین قریشی آتا ہے یا طاہرالقادری جیسا شخص آجاتا ہے لیکن ملک مزید اس طرح کی شعبدہ بازیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ سب پیسے کا کھیل ہے، اتنے ارب میں کروڑوں کا مجمع جمع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے امریکا سے اتحاد کو رسولﷺ کی سنت قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے ڈرون حملے سے قائد اعظم جاں بحق ہوئے اور ذمے داری ایم کیو ایم نے قبول کرلی۔
Load Next Story