بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے نئے ٹورنامنٹ اسٹرکچر کا اعلان کردیا

نئے ٹورنامنٹ اسٹرکچر کے اعلان سے کھیل کی قدر بڑھنے کے ساتھ آمدن میں بھی اضافہ ہوگا

نئے ٹورنامنٹ اسٹرکچر کے اعلان سے کھیل کی قدر بڑھنے کے ساتھ آمدن میں بھی اضافہ ہوگا . فوٹو : فائل

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے اتوار کو نئے ٹورنامنٹ اسٹرکچرکا اعلان کردیا جس میں انعامی رقم بھی بڑھائی گئی ہے۔

نئے ٹورنامنٹ اسٹرکچر کے اعلان سے کھیل کی قدر بڑھنے کے ساتھ آمدن میں بھی اضافہ ہوگا، نئی ٹور سیریز 6 مراحل پرمشتمل ہوگی، جس کی شروعات آئندہ برس سے ہوگی اوریہ سلسلہ 2021 تک جاری رہے گا، جس میں ان کے ٹاپ چار ایونٹس میں انعامی رقم کم ازکم ملین ڈالرز رکھی جائے گی، فیڈریشن کے صدر پول ایرک ہوئر نے ان تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :انٹرنیشنل اسکواش کی ملک میں واپسی کا امکان

لیول ون سیزن کے اختتام کا فائنل چین میں کھیلا جائیگا جس کی انعامی مالیت 1.5 ملین ڈالر ہوگی، لیول 2 ایونٹس چین، انگلینڈ اور انڈونیشیا یں ہوگا ، جس کیلیے ملین ڈالر انعامی فنڈز ہوں گے، لیول تھری ایونٹس کی انعامی مالیت 7 لاکھ ڈالر ،7 لیول 4 ٹورنامنٹس کی انعامی رقم 350,000 ڈالر ہوگی ، لیول 5 میں 11 ایونٹس ہوں گے، جس کی انعامی رقم 150,000 ہوگی، ٹور میں مجموعی طور پر 37 ایونٹس ہوں گے، لیول 6 اوپن کیٹیگری ہوگی، جس میں بی ڈبلیو ایف ممبر ایسوسی ایشن بھی شرکت کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
Load Next Story