خدمات کی پاکستانی تجارت خسارے کا شکار
نومبرمیں ایکسپورٹ 26 فیصد گرنے سے مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 24.9 کروڑ ڈالر خسارہ۔
خدمات کی پاکستانی تجارت رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران خسارے کاشکار ہوگئی جس کی بڑی وجہ نومبر کے دوران خدمات کی برآمدات میں 26.46 فیصد کمی ہے۔
جولائی سے نومبر 2012کے دوران خدمات کی تجارت میں 24کروڑ89لاکھ40ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا مگر یہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 78.91فیصد کم ہے، جولائی سے نومبر 2011 میںخدمات کی تجارت میں 1ارب 18کروڑ5لاکھ20ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا تھا، رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ کے دوران خدمات کی برآمدات41.60 فیصد کے اضافے سے 2ارب93 کروڑ72لاکھ80ہزار ڈالر جبکہ درآمدات کی مالیت 2.11 فیصدکمی سے 3ارب 18کروڑ 62لاکھ20 ہزار ڈالررہی۔
نومبر میں خدمات کی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر 26.46 فیصد کمی سے 34 کروڑ61 لاکھ90 ہزارڈالر، درآمدات 14.02فیصد کی کمی سے 63کروڑ13لاکھ40 ہزار ڈالر اور تجارتی خسارہ 28کروڑ51لاکھ50ہزار ڈالر رہا۔ واضح رہے کہ جولائی سے اکتوبر2012تک خدمات میںپاکستانی تجارت 4 کروڑ 38 لاکھ 60 ہزار ڈالرفاضل رہی تھی۔