فرینکفرٹ ہیم ٹیکسٹائل میں 200 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت
نمائش کے دوران بہت سے پروفیشنلز اورخریداروں نے پاکستانی اسٹالزکا دورہ کیا اور اسٹالز پررکھی گئیں اشیا کے معیارکو سراہا
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل پراڈکٹس تجارتی نمائش ہیم ٹیکسٹائل (Heimtextil) میں 200 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی۔
نمائش کے دوران بہت سے پروفیشنلز اور خریداروں نے پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور اسٹالز پر رکھی گئیں اشیا کے معیار کو سراہا۔ پاکستان نمائش کنندگان کی تعداد کے حوالے سے اس تجارتی ایونٹ میں شرکت کرنیوالا4 بڑاملک ہے۔
اس دوران جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط نے بھی نمائش کا دورہ کیا اورکہا کہ پاکستانی انٹرپرینیورز کو یورپی یونین کی جانب سے 75 مصنوعات پر دی گئی ڈیوٹی چھوٹ کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔