پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 24 سے ہرا کرٹیسٹ ہاکی سیریز برابر کردی
اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا
پاکستان نے ابوبکر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت نیوزی لینڈ کو 2-4 سے شکست دیتے ہوئے ٹیسٹ ہاکی سیریز برابرکردی۔
گرین شرٹس نے آغاز سے جارحانہ انداز اپنایا اور کھیل شروع ہونے کے 6 منٹ بعد ہی کپتان عبدالحسیم خان نے پنالٹی کارنر پر گول داغتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کا آغاز ہوتے ہی محمد ابوبکر نے دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کوجال میں پہنچاتے ہوئے ٹیم کی برتری کو دوگنا کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست
35 ویں منٹ میں ابوبکر نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے اسکور0-3 کردیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے 45 ویں منٹ میں کورنے بینٹ نے پنالٹی کارنر کو کارآمد بنایا۔ 53 ویں منٹ میں ابوبکر نے تیسرا گول کرتے ہوئے مجموعی اسکور 1-4 کردیا۔ کچھ لمحے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے اسٹیفن جینس نے گول کرتے ہوئے ٹیم کا خسارہ کم کیا۔ اس کے بعد کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور پاکستان نے میچ میں 2-4 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔