موسیقی کی دنیا میں غزل کو خاص مقام حاصل ہے فریدہ خانم
فروغ کے حوالے سے ثقافتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہیے۔
پاکستان کی معروف غزل گائیکہ فریدہ خانم نے کہا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں غزل کا مقام بہت منفرد اوراہم ہے۔
نوجوان نسل آج بھی غزل کو پسند کرتی ہے اس لیے غزل کے فروغ کے حوالے سے ثقافتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار فریدہ خانم نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ غزل کی دنیا میں پاکستان میں ہمیشہ ایسے بڑے نام سامنے آئے جنہوں نے برصغیر اور دنیا کے بیشترممالک میں اپنی بہترین غزل گائیکی ملک کا نام روشن کیا۔ میں سمجھتی ہوں کہ فن وثقافت کے فروغ کے لیے بنائے گئے اداروں کو غزل گائیکی کے فروغ کے لیے پروگراموں کاانعقاد کرنا چاہیے۔